آئی ایم ایف کا وفد نئے چیلنجز کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے اور 7 ارب ڈالر کے Extended Fund Facility (EFF) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کے لیے تقریباً دو ہفتے تک مذاکرات کرے گا۔ مشن کی قیادت آئیوا پیٹرووا کر رہی ہیں اور جائزے میں جون 2026 تک پاکستان کی معاشی کارکردگی اور موجودہ مالی سال کے ابتدائی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

🇵🇰 آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا، 7 ارب ڈالر پروگرام کے اہم جائزے کا آغاز

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے اور 7 ارب ڈالر کے Extended Fund Facility (EFF) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کے لیے تقریباً دو ہفتے تک مذاکرات کرے گا۔ مشن کی قیادت آئیوا پیٹرووا کر رہی ہیں اور جائزے میں جون 2026 تک پاکستان کی معاشی کارکردگی اور موجودہ مالی سال کے ابتدائی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات کا آغاز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے ساتھ تکنیکی سطح پر ہوگیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کرنٹ اکاؤنٹ، پالیسی ریٹ، زرمبادلہ کے ذخائر اور شرحِ تبادلہ سمیت مالیاتی صورتحال پر بات ہوگی۔ اس کے بعد آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔

جائزے میں ٹیکس وصولیوں، توانائی شعبے کی اصلاحات، سرکلر ڈیٹ، گورننس، نجکاری اور مالیاتی اہداف سمیت پروگرام کی مختلف شرائط پر پیش رفت کا جائزہ متوقع ہے۔ ایف بی آر کی آمدن کا ہدف اور اقتصادی گورننس اصلاحات بھی اہم معاملات میں شامل ہیں۔

پاکستان اس دوران آئی ایم ایف کو 17 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر، غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے، یورو بانڈ کے اجرا اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم سے بھی آگاہ کرے گا۔

کامیاب جائزے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر EFF جبکہ 200 ملین ڈالر RSF کے تحت ملنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 356