امریکہ۔ایران کشیدگی کا پاکستان پر اثر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 40 سے 40.75 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ہے۔
یہ ممکنہ اضافہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد سامنے آیا، جہاں برینٹ کروڈ عارضی طور پر 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔ حتمی فیصلہ حکومت کی قیمتوں، لیوی اور عالمی مارکیٹ کے جائزے پر منحصر ہوگا۔.




