لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اِس نے 326 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم نے فخر زمان کی شاندار سنچری، سعد بیگ کی عمدہ بیٹنگ اور عرفات منہاس کی جارحانہ اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ فخر زمان نے 127 رنز کی فیصلہ کُن اننگز کھیل کر پاکستانی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔
پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع لیا تو ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں اور میزبان ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی تاہم فخر زمان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کی۔ اُنہوں نے سعد بیگ کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 149 رنز بنا کر پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھ دی، سعد بیگ نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
فخر زمان کی وکٹ گرنے کے بعد مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ، سری لنکن بولروں نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی تاہم عر فات منہاس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 61 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز نے ناقابل شکست 37 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔
آخری لمحات میں وکٹیں گرنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے حوصلہ برقرار رکھا اور شاہین شاہ آفریدی نے چھکا لگا کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔



