’’میں آتش فشاں میں گیا اور لاوے کے ساتھ رات گزاری‘‘

نومبر 1992 میں ہوائی کے کیلاویا آتش فشاں کے کیلڈیرا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد عملے نے زخمی ساتھی کے ساتھ لاوے اور گندھک کے بخارات میں پوری رات ریسکیو کے انتظار میں گزاری۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نومبر 1992ء میں ہوائی کے بڑے جزیرے کے کیلاویا آتش فشاں کے کیلڈیرا میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فلم بندی کرنے والے تین افراد پھنس گئے، روٹر بلیڈ چٹان سے ٹکرا کر الگ ہو گیا، انجن فیل ہو گیا اور وہ چوٹی سے تقریباً 100 میٹر نیچے ایک فعال آتش فشاں میں اُتر گئے جس کے بعد اُنہیں ریسکیو کے انتظار میں پوری رات لاوے کے قریب رہ کر گزارنی پڑی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم فلم ’’Sliver: An Invasion of Privacy‘‘ کے اختتامی مناظر فلمبند کر رہی تھی۔ کرس ڈڈی کا کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح دو یا تین گھنٹوں کی شوٹنگ کا وقت تھا کیونکہ ایک طوفان قریب آ رہا تھا کہ اِس دوران وہ آتش فشاں کے اوپر سے گزرتے ہوئے بڑے دھوئیں میں داخل ہوئے۔

ڈڈی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا پچھلا حصہ ہِلنے لگا اور کریگ چیختا ہے: ’اوہ خدایا!‘ وہ اوپر دیکھتے ہیں تو سب کچھ سفید تھا، بالکل ایسے جیسے بادل کے اندر ہوں۔ اِسی دوران روٹر بلیڈ چٹان سے ٹکر کر الگ ہو گیا۔ ٹکرانے کے بعد کریگ اور مائیک اتنے جھٹکے کھائے کہ چند لمحوں کے لیے نظر اوجھل ہو گئی۔

ٹکر کے بعد وہ کیلڈیرا کے اندر جا گرے، کریگ کے سر پر چوٹ آئی اور اُس کی آنکھ کے پاس بھی ایک گہرا زخم تھا جس سے خون بہہ رہا تھا۔ تینوں افراد فوراً ہیلی کاپٹر سے باہر کود گئے اور اردگرد دیکھا تو نیچے سے بخارات اُٹھ رہے تھے، گندھک کی وجہ سے سانس لینا مشکل تھا اور آنکھوں میں جلن ہو رہی تھی۔

ڈڈی نے بتایا کہ وہ تقریباً آدھے راستے تک چڑھنے میں کامیاب ہوئے مگر خشک لاوا اتنا تیز تھا کہ چڑھائی ناممکن ہو گئی، کریگ واپس جا کر ریڈیو چلانے میں کامیاب ہو گیا اور چیختے ہوئے بولا: ’’مے ڈے مے ڈے مے ڈے۔‘‘ اس کے فوراً بعد اُسے شدید کھانسی آئی اور سانس لینے میں دشواری ہونا شروع ہو گئی۔

چند ہیلی کاپٹر آتش فشاں کے اوپر چکر لگانے لگے اور جلد ہی زمینی امدادی ٹیم کنارے پہنچی، اوپر سے آواز دی گئی کہ وہ اُن تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، ٹیم نے رسی پھینکی مگر وہ ہر بار کافی قریب نہ آ سکی۔ ڈڈی نے رسی کے بارے میں چیختے ہوئے کہا: ’چھ میٹر دائیں طرف!‘

بارش شروع ہونے اور بادل گھنے ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن مؤخر کر دیا گیا۔ امدادی عملے نے کہا کہ وہ صبح تک ریسکیو آپریشن معطل کر رہے ہیں، پُرسکون رہیں، صبح اُنہیں لینے کے لیے واپس آئیں گے۔ اِس پر ڈڈی نے پوچھا کہ کیا تینوں کو پوری رات ایک فعال آتش فشاں میں رہنا ہو گا؟

بی بی سی اردو کی اِس سبق آموز کہانی میں فلم شوٹنگ کے دوران ہوئے حادثے کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں کہ کیسے فرائض کیا دائگی میں بعض اوقات جان جوکھوں میں ڈال کر کام کیا جاتا ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 46