راولپنڈی: ہالی فیملی ہسپتال میں پانچ سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ کامیابی سے جوڑ دیا گیا

راولپنڈی کے ہالی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی قیادت میں پانچ سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ مائیکرو واسکولر سرجری کے ذریعے جوڑ کر خون کی روانی بحال کر دی گئی۔









