اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فورتھ وال سٹوڈیوز کی انگریزی کامیڈی ’روم سروس‘ جسے حلیمہ طارق نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے، اِس کی پانچ پرفارمنسز 21 سے 23 اگست تک دکھائی جائیں گی۔
اسلام آباد کلب میں تین فروخت شدہ شوز اور ایک ہزار سے زائد حاضرین کے شاندار ردِعمل کے بعد فورٹھ سٹوڈیوز اب اِسے پی این سی اے کے بڑھے سٹیج پر دکھانے آ رہا ہے، اِس کے آن لائن ٹکٹ ’’ٹکٹ والا‘‘ پر دستیاب ہیں جبکہ دوسرے ٹکٹ بیکڈ اور کرسٹیز سے ھاصلک کیے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد کلب میں ہونے والے شوز کے ٹکٹ ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے تھے جس کے بعد اِسی پروڈکشن کو عوامی مانگ کی بنا پر دوبارہ لایا جا رہا ہے۔
پروپوزل میں کہا گیا ہے کہ 2000 کی دہائی میں پاکستان میں انگریزی تھیٹر کا ایک سنہرا دور تھا جب بڑے پیمانے پر پروڈکشنز دارالحکومت کے سٹیج پر دیتے تھے۔ وقت کے ساتھ اِس کی موجودگی کم ہوتی گئی اور اب دہائی سے زیادہ عرصہ گزرا ہے جب پی این سی اے نے اِس نوعیت کا کوئی بڑا انگریزی تھیٹر کیا ہو۔ فورتھ وال کا مقصد اسی تجربے کو دوبارہ زندہ کرنا بتایا گیا ہے اور اِس کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ محدود ہیں، اس لیے وقت پر ٹکٹ لے لیں۔
فورتھ وال کے اِس اقدام کو سٹیج آرٹس کے شعبے میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ بڑے سٹیج اور متحرک سامعین کے ساتھ انگریزی تھیٹر کی روایت کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شائقین اور تھیٹر کے معروف حلقوں کی جانب سے ابتدائی ردِعمل مثبت رہا ہے، جس نے اِس پروڈکشن کی واپسی کو تقویت دی ہے۔




