لاہور: گھُرکی ٹرسٹ ہسپتال نے چینی تھری ڈی پرنٹڈ امپلانٹ سے مریض کا نیا کولہا بنا دیا

لاہور کے گھُرکی ٹرسٹ ہسپتال میں سرجنز نے 26 سالہ مریض کے pelvis سے chondrosarcoma نکال کر چینی 3D پرنٹڈ کسٹم امپلانٹ سے ہپ کی مکمل تبدیلی کی، آپریشن سے پہلے mock surgery کی گئی۔









